Urdu Blogs

“پہلا بوائے فرینڈ”

آج رضیہ پھر پھنس گئی تھی۔۔ غنڈوں میں تو نہیں بس اپنی پیاری پیاری الگ الگ پہچان رکھنے والی سہیلیوں میں۔آفس میں لنچ کا بریک ہمیں اچھا لگتا ہے کیونکہ اس میں جب رنگ رنگ کے لوگ ایک جگہ بیٹھتے ہیں تو عموماً ہمارے ہاتھ کوئی نہ کوئی مزیدار کہانی ضرور لگ جاتی ہے۔آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

بات فلیشییا نے شروع کی تھی، میز کے ارد گرد ہم دو پاکستانی خواتین کے علاوہ، تین مختلف خطوں کی خواتین تھیں۔ فليشیا کے بیٹے سترہ اور اکیس سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے اور اُن کی ابھی تک کوئی گرل فرینڈ نہیں تھی( اور یہ بھی ایک مسئلہ تھا)