پاکستانی کینیڈین شادی سیریز (دوسرا حصہ)برائڈل شاور، مہندی، ڈھولکی اور کمیونٹی ہال جب ہم چھوٹے تھے تو پاکستان میں شادی کے چار دن کے فنکشن ہوتے تھی، مایوں، مہندی، بارات […]
پاکستانی کینیڈین شادی(پہلا حصہ)
شادی سب کا پسندیدہ موضوع ہوتا ہے لوگ ہمیشہ ہی مختلف جگہوں پہ شادی کے کلچر کے بارے میں متجسس رہتے ہیںآجکل کینیڈا میں شادیوں کا موسم ہے تو سوچا […]
شادی اور بچپن کی یادیں
چیزیں ایک سی نہیں رہتیں زمانے کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں، شادی کی تقریبات ، رسمیں اور گیت بھی کچھ ایسے ہی بدلے ہیں ۔
ہمارے بچپن میں ہم بچوں کے لئے شادی کی سب سے بڑی کشش رات گئے ڈھولکیوں کی محفل اور رت جگے ہوا کرتے تھے، گھروں میں ڈیکوریشن سے دریاں اور سفید چاندنیاں منگوا لی جاتیں ، کسی کسی گھر میں شادی کا آغاز قرآن خوانی یا میلاد سے ہوا کرتا تھا جس میں لہک لہک کے نعتیں پڑھی جاتیں تھیں ، اس میں بھی سب ہم آواز ہو جاتے ، یہ طریقہ کار اسلامی تصورات کے حساب سے تو ٹھیک نہ تھے لیکن بڑوں کی نیت اچھی ہی ہوا کرتی تھی کہ شادی کی شروعات اللّه کے نام سے ہو، پھر انھیں چاندنیوں پہ خاندان کی لڑکیوں کی محفل جمتی۔