کل رات اپنی بیٹی کا تعارف پروین شاکر سے کروایا تو بہت اچھا لگا ۔ یوں تو بچے اردو باآسانی بول اور سمجھ لیتے ہیں لیکن پڑھتے تھوڑا اٹک اٹک کر ہیں۔ بچوں کو اردو پڑھانا بالکل بھی مشکل نہیں خاص کر جب ، جب وہ قرآن مجید بھی پڑھنا سیکھ رہے ہوں، عربی میں ہجے کرنا وہ سیکھ جاتے ہیں ، اردو کے چند حروف ایسے ہیں جو عربی میں موجود نہیں جیسے “پ “، “ٹ”، “چ ” اور” گ ” وغیرہ اور جب وہ چھوٹی عمر میں قاعدہ پڑھ رہے ہوں تو اسی وقت اردو پہ تھوڑی سی توجہ انھیں زبان پڑھنے میں بھی بہتر کر دیتی ہیں ہاں بس وقت لگانا پڑتا ہے خیر تو ہمیں جب بھی موقع ملے اور بچے ہاتھ آجایں تو بہانے بہانے سے کوشش ہوتی ہے کہ اردو کے چند صفحے پڑھا دیے جایں ، چھوٹے والے کے لئے عمر کے حساب سے کتابیں موجود ہیں ۔