Ramzan Recipe Series تندوری چکن پفس یہ تندوری پفس ایک رمضان کسی سے بنواۓ تھے، بچوں کو اچھے لگے تو پھر اجزا کا اندازہ لگا کے خود بنانا شروع کر […]
دیس دیس کی افطاریاں
دیس دیس کی افطاریاں
رمضان کے آخری جمعے کے اہتمام میں سب نے چھٹی لے لی تھی، نماز کے بعد پلان بنا کہ آج افطار ISNA مسجد میں کر لیتے ہیں ، کافی بڑی مسجد اور اچھے انتظامی امور کی وجہ سے وہاں رمضان کی مناسبت سے بہت اچھا ماحول ہوتا ہے اور مختلف ممالک کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو ایک ساتھ دیکھ کر کمیونٹی کا احساس بڑھ جاتا ہے، مغرب بھی جماعت سے ہو جاتی ہے اور پھر بڑے بڑے دسترخوان پہ افطار کے بعد کچھ لوگ گھر کی راہ لیتے ہیں