کانسا بلانکا کا “بابا گھنوش” اور نیاگرا کی شام

کانسا بلانکا کا “بابا گھنوش” اور نیاگرا کی شام!
بابا گھنوش کسی مرادوں والے بابا جی کا نام نہیں بلکہ دراصل لبنانی بینگن کا بھرتہ ہے جسکو تاھنی ساس یعنی تل کے ساس کے ساتھ ملا کے گرما گرم عربی روٹی”خبز ” کے ساتھ ایپیٹائزر کے طور پہ پیش کیا جاتا ہے۔
کسی بھی غیر مسلم ملک میں گھومتے ہوۓ سب سے بڑا مسلہ حلال کھانے کا پڑ جاتا ہے(حالانکہ اب تو اپنے ملک میں بھی کچھ بھروسہ نہیں) لیکن دیسیوں کی تفریح کیونکہ کھانے کے بغیر نامکمل رہتی ہے اور نہاری اور حلیم والے لوگوں کی “فش اینڈ چپس” قسم کے کھانوں سے تسلی نہیں ہوتی، تو یا تو جانے سے پہلے تین چار قسم کے کھانے پکایں اور میاں سپاہی کی طرح پوٹلی باندھ کے نکلیں یا پھر نیاگرا کے زبردستی کے مہنگے ریسٹورنٹس کا مینو دیکھ کے کڑھنے کے ساتھ ساتھ بابا گھنوش کے مزے لے لیں۔
“کانسا بلانکا” بھی نیاگرا پہ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ہے ،کھانا عربی اور لبنانی مزاج کا ہے لیکن کیونکہ دوسرے حلال ریسٹورنٹس کی نسبت جگہ کافی بڑی ہے اور کھانوں کی بھی زیادہ قسمیں موجود ہیں اسلئے پسندکیا جاتا ہے،کھانا اچھا ہے لیکن قیمتیں کافی ہوش ربا، مثلاً ایک برگر اٹھارہ ڈالر اسکے بعد ٹیکس ایک کباب کی پلیٹ منگوائی تو دو پتلے پتلے کباب، نیچے سمٹے اور شرماے شرماےتھوڑے سے سفید چاول اور آدھی پلیٹ بھری سلاد ،کوئ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق پورشن کنٹرول فوڈ فقط جوبیس ڈالر کا,
مقدار اور قیمت کا موازنہ کیا تو تصویر کھینچنے کا بھی دل نہیں چاہا۔ پزا کی قیمت بھی یہی تھی لیکن دو تین لوگوں کا بھلا ہو سکتا تھا البتہ بابا جی نے گرم گرم پھولی ہوئی روٹی کے ساتھ خوب مزا دیا اور ساتھ ہی کانسا بلانکا کے روشنیوں بھرے صحن سے جب آبشار پہ ہونے والی آتش بازی کا منظر دکھائی دیا تو کبابوں کی شرمائ ہوئ پلیٹ کا غم جاتا رہا،اب ایسی شامیں روز روز تھوڑی آتی ہیں۔🥰

Casablanca’s Baba ghanoush and Niagara’s evening!
Baba ghanous is actually a Labnees baingan ka bhurta mixed with Tahini Sesame sauce and served with Arabic nan “Khubz”. While roaming around in non Muslim country, The biggest challenge is halal food, For desies fun is incomplete without food and especially when you are “Haleem” and “Nihari” person “Fish and chips” kind of stuff never satisfied you. Casablanca restaurant is among the popular ones at Niagara falls cause of the bigger space and many options. Food is good but too pricy, Even a burger costs 18$ excluding tax , We ordered a kabab platter listed 24$, which came with two kababs, a very small quantity of white rice and a half plate filled with salad.Honestly looked like a very healthy and smart portion control combo for some clean eater, comparing the price with the quantity I didn’t even felt like taking a photo. The pizza was for the same price but enough for two to three people. Baba ghanoush was yum though with hot and fresh khubz . After that the scene of fireworks at Niagara fall from Casablanca’s lighted patio balanced and beautify the situation, After all, “Aesi shamen roz roz thori aati hain”.
(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *