Whoever attended a College or University can relate to it and agree with the fact that Campus days, despite of all projects, vivas and exam tensions are filled with vibrant colours of friendship and joy & the most beautiful and carefree time of our lives, Enjoy! 🙂
“کیمپس کے دن”
یادوں کے ہاشیے
ہونے لگے ہیں مدھم پھر
جی چاہتا ہے لوٹ آئیں
دوستی کے موسم پھر!
دوستوں کی سنگت میں
بے فکر راتیں تھیں
خوشگوار موسم میں
بے شمار باتیں تھیں
فکریں تھیں کوئز کی
اسائنمنٹ کی تیاری تھی
مگر کینٹین کی چاے
ہر خوشی پہ بھاری تھی
ایک خدا کا بندہ
پروجیکٹ جو بناتا تھا
ایک رات پہلے پھر
وائوا بھی رٹواتا تھا
بارشیں جو ہوتی تھیں
میلہ سا لگ جاتا تھا
بجا بجا کے کرسی کو
گیت کوئی گاتا تھا
پاوڈر کاپی اور پرنٹنگ
ہر کوئی ادھر ملتا تھا
کاروبار امیج فوٹو کا
اپنے دم سے چلتا تھا
مسئلے کچھ اور بھی تھے
انجینئرنگ کا بہانہ تھا
انکا دیدار تھا مقصود
تو پڑھنا اور پڑھانا تھا
نہ اینڈرائد نہ ایپل تھا
نہ واٹس اپ کی یاری تھی
اسکرین پہ کم ملتے تھے
زندگی پھر بھی پیاری تھی
امتحان کے دنوں میں
رت جگے جو ہوتے تھے
چھٹیاں منانے کو
سارا وقت سوتے تھے
نہ روزگار کے چکر
نہ کاندھوں پہ ذمہ داری تھی
اپنی زندگانی وہ
ہر فکر سے عاری تھی
چھوٹی چھوٹی باتوں پر
ہم اب بھی مسکراتے ہیں
خوشی اپنے بچوں کی
دیکھ کےجیئے جاتے ہیں
پر شائد وہ بے فکر ہنسی
اب ایک سراب ہوئ
کیمپس کے دنوں کی بات
اب ایک خواب ہوئ
قرۃالعین صبا