آنچل بھگونا چھوڑ دیا ہے
ہم نے رونا چھوڑ دیا ہے
کہتے ہیں جو کہنے دو سب
ہم نے سننا چھوڑ دیا ہے
جن سے مل کر خوش نہیں ہوتے
ان سے ملنا چھوڑ دیا ہے
آنکھ میں کچھ پڑ گیا شاید
ایسے کرنا چھوڑ دیا ہے
کچے لوگ اور پکے گھر ہیں
ملنا جلنا چھوڑ دیا ہے
دوستی یاری بس ہی ہی ہا ہا
دوست پرکھنا چھوڑ دیا ہے
دکھ دینا تو سوچ کے دینا
ہم نے سہنا چھوڑ دیا ہے
خامشی کے راز کو پاکر
لڑنا بھڑنا چھوڑ دیا ہے
شکوہ، شکایت، لحاظ، مروت
یہ سب کرنا چھوڑ دیا ہے
زندگی بہت سہل ہوئی ہے
امیدیں رکھنا چھوڑ دیا ہے
بھرا ہے اب بھی یاد کا آنگن
آہیں بھرنا چھوڑ دیا ہے
تعبیریں تخلیق کریں اب
خواب پرونا چھوڑ دیا ہے
محبت اب بھی اتنی ہی ہے
ان سے کہنا چھوڑ دیا ہے
قرۃ العین صبا
#happytoyou
#khayalbysaba
(Visited 1 times, 1 visits today)