Food Friday (10/15)

چھٹتی نہیں ہے منہ کو یہ کافر لگی ہوئی
ارے بھئی پریشان نہ ہوں ہم صرف اس گھر کی روٹی کی بات کر رہے ہیں
بچپن سے اسکی اتنی عادت ہے کہ سالوں کینیڈا میں رہنے کے باوجود اس سے ناتا نہیں توڑا جاتا حالانکہ یہاں انواع اقسام کی روٹیاں بازار میں ملتی ہیں اور روٹی پکانے کہ رواج بھی گھروں میں کم کم ہے جو کہ ایک لحاظ سے درست بھی ہے کیونکہ بے انتہا مصروف زندگی میں جہاں صفائی سے پکانے تک سب کام خود کرنے پڑتے ہوں روٹی پکانا ایک اضافی بوجھ لگتا ہے خاص کر جب آپ اپنی جاب سے تھکے ہارے واپس آئیں اسوقت تو پکا پکایا کچھ بھی مل جائے ایک نعمت ہے اسلیے زبان ہر ذائقے کی عادی ہو ہی جاتی ہے ۔
دوسری وجہ یہ شیشے کے الیکٹرک چولہے ہیں جن پہ
روٹی پکانا ایک مختلف تجربہ ہے اور پھر اُسکے بعد اُنکی صفائیاں ایک اور مسئلہ لیکن کیا کریں بازار کے نان نہاری اور قورمے کے ساتھ تو چل جاتے ہیں لیکن پھر سبزی، ڈال، پالک گوشت اور آلو گوشت روٹی کے بغیر کچھ ادھورے سے محسوس ہوتے ہیں۔ پیکٹ والی روٹیوں میں دیر تک تازہ رکھنے کے لیے شامل کیمیکلز سے ایک الگ سا مزا محسوس ہوتا ہے اسلئے زیادہ استعمال نہیں کی جا سکتیں۔
بقول شاعر
دیوانہ آدمی کو بناتی ہیں روٹیاں
خود ناچتی ہیں سب کو نچاتی ہیں روٹیاں
تو کبھی کبھی ناچ ناچ میں سب ہی تھک جاتے ہیں، ایسے ہی ایک دن ہماری بھابی نے ہمیں یہ طریقہ بتایا۔
ایک دن کا کام اور باقی دن کافی آرام۔
ایک ساتھ بہُت ساری کچی روٹیاں بنا کے فرج میں رکھ لیں ،جب چاہیں جتنی چاہیں پکائیں ۔کیونکہ کچی ہونگی تو تازی پکیں گی۔ نہ روٹیوں کے باسی ہونے کا خدشہ ،نہ آٹا خراب ہونے کی فکروں نہ روز کی صفائیاں۔
تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں
آپ بھی ٹرآئی کریں اور دعائیں دیں ۔

Roti Khul Gai Hy!
I am back with my #FoodFriday Posts.
If you are obsessed with homemade Roti like me. This is for you.
I shared this Batch Roti tip in my stories and there were a lot of questions. So here are the answers
The hack is to make a batch of half-cooked or partially cooked Roties, Cool it down a bit, pack it in a plastic bag(you can also wrap it in a foil for Extra freshness but the results are pretty much the same), Now Refrigerate it. It’s good in Fridge for 4 to 5 days. You can take it out and cook it like regular Roti whenever you want.
Pros
It will be ready and fresh whenever you need, you can even cut Half Roti and cook it( Aadhi Roti bhi Tazi) No need to worry about the waste, not Roties nor the dough.
Don’t have to knead & Roll on daily basis
Don’t have to deal with the dry flour mess daily on counter and stove.
If you have any elder at home who wants Tawa fresh Roti or Going out for picnic or Camping, you can carry them just like other packet Roties and cook there (don’t forget to pack the Tawa or Frying pan).
Cons
*Nothing
As it’s partially cooked, it’s always Fresh
*
Thanks to my bhabi who shared this idea with me
*
Another healthy tip is that I always add a pinch of Black seeds when kneading the dough so we all could consume it in daily basis
*
If you give it a try don’t forget to tag me
(Visited 3 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *