کینیڈا میں گرمیاں دو سے تین مہینوں کی ہوتی ہیں اسلئے مختلف پھلوں کی فارمنگ کا موسم بھی کچھ ہفتوں پہ محیط ہوتا ہے .اسٹرابیری کے باغ عموما جون کے درمیان میں لوگوں کے لئے کھول دیے جاتے ہیں اور تین ہفتے کے اندر اندر اسٹرابیری ختم ہو جاتی ہے ،اسکے فورا بعد ایک ایک دو دو ہفتوں کے فاصلے سے رس بھری ،چیری آڑو ،خوبانی اور بھٹے کی فصل تیار ہوتی ہے اور اگست کے آخر تک گرمیوں کے سارے پھل ختم ہو جاتے ہیں. ستمبر، اکتوبر سیب اور کددو کا موسم ہوتا ہے ،پھر خزاں اپنے رنگ بکھیرتی ہے اور اسکے بعد سارے موسم اور رنگ برف کی سفید چادر اوڑھ کے مہینوں کے لئے سو جاتے ہیں .
پچھلے کچھ سالوں سے اسٹرابیری کا موسم رمضانوں میں آ رہا تھا ،اس بار بہار ذرا دیر سے آئ تو فصلیں تھوڑی تھوڑی سی آگے کھسک گئیں اور ہم اسٹرابیری توڑنے میں کامیاب ہوگئے .ڈاؤنیز فارم “کلیڈونیا ” میں واقع ہے جو مسسی ساگا سے تقریبا ٢٥ منٹ کی ڈرائیو ہے ،ایک ڈالر کی ٹوکری اور تین ڈالر پونڈ اسٹرابیری کی قیمت. فارم میں عموما تفریح کے لئے پکنک ایریا ،جانور ،فارم کی اپنی بیکری اور مصنوعات بھی ہوتی ہیں لیکن نارتھ امریکا کا سورج اور دھوپ اگر اپنی بانہیں پھیلا لے تو تھوڑی دیر میں ہی تھکا دیتا ہے،ہم بھی بہت تھک چکے تھے اسلئے اسٹرابیری کے ساتھ گھر کا رخ کیا .اسٹرابیری فارم کے باغوں کی سیر کے لئے ویڈیو لنک کلک کریں ،شئر ،لائک اور سبسکرائب کریں اور اپنی راے دینا نہ بھولیں .
Strawberry Picking اسٹروبیری کے باغات میں
(Visited 79 times, 1 visits today)