جب ہم یہ کہتے ہیں کہ “گھر بلکل الٹا ہوگیا ہے ” تو یقینا ہمارا مطلب ہوتا ہے کہ چیزیں پھیلی ہوئی ہیں یا اپنی جگہ پہ نہیں ہیں لیکن نیاگرا فالز کینیڈا والوں نے اس کو کافی سنجیدہ لے لیا اور ایک مکمّل الٹا گھر بنا ڈالا جہاں آپ چھت پہ چلتے ہیں اور تمام چھوٹے بڑے سامان سمیت فرش آپ کے سر پہ ہوتا ہے یعنی “آج میں اوپر آسماں نیچے ” والی کیفیت ہوتی ہے . گھر میں داخل ہو کے ہم واقعی چکرا گئے لیکن اسمیں کشش ثقل کا کوئی عمل دخل نہیں تھا بلکے کیونکے گھر ڈھلان پہ بنایا گیا ہے اسلئے سیدھا چلنا ناممکن ہے ،دوسری وجہ ہر چیز کا الٹا ہونا ہے جو کہ ظاہر ہے دماغ کے لئے فوری طور پہ قبول کرنا آسان نہیں اسلئے تھوڑا بہت چکرانا تو بنتا ہے .الٹا گھر دلچسپ اور عجیب کی ایک منفرد مثال ہے ،دس سے پندرہ منٹ کی تفریح کے حساب سے ٹکٹ تھوڑا نامناسب ہے یعنی ٹیکس کے ساتھ تقریبا تیرہ ڈالر .یہ ٹرپ کیونکے دوستوں کے ساتھ تھا اسلئے ایک ٹکٹ ٹھیک تھا لیکن ہم میں سے بیشتر لوگ اگر پوری فیملی کے ساتھ جایں تو ٹکٹ کی قیمت دیکھ کے کہیں گے کہ چھوڑو الٹا گھر دیکھ کر کیا کرنا ہے !😉
ہمارے ساتھ الٹے گھر میں گھومنے کے لئے یو ٹیوب لنک پہ کلک کریں اور اپنی راۓ دینا نہ بھولیں
https://www.youtube.com/watch…
To get in to upside down house with us click on the video link and don’t forget to Like, Share, Comment and Subscribe