Agree or not ? 🙂
*
سسرال میں اسکی بہت عزت تھی ،جب سے یہ گھر اسکا سسرال بنا تھا ہر شخص گویا بچھا سا جاتا تھا ،ساس اس سے پوچھ پوچھ کے اسکی پسند کے کھانے بناتی تھیں۔ سسر بھی مہربان اور شفیق جب بھی اس سے بات کرتے انداز کبھی تحکمانہ نہ ہوتا بلکہ لہجے میں ایک قسم کی عاجزی اور انکساری ہوتی ،اسکی بہنیں جیسے واری واری جاتی تھیں تو بھائی اسکے اپنے بھائیوں سے بڑھ کر آگے پیچھے پھرتے تھے ۔خوشی غمی ہو یا تہوار ہر موقع پہ اسکی سسرال اسکے ساتھ کھڑی ہوتی تھی اور پھر تحفے تحائف کا سلسلہ الگ ،موقع بے موقع ناصرف اسکے لئے بلکے اسکے گھروالوں کے لئے بھی۔وہ سب اسکے والدین اورگھر والوں کے ساتھ بھی اتنی عزت سے پیش آتے تھے کہ خوشی اور فخر سے اسکا سر تن جاتا ۔اتنی قدر دان سسرال قسمت والوں کو ملتی ہے ، لوگ اسکی قسمت پہ رشک
کرتے تھے حالانکہ۔۔۔۔۔۔
عموما ہر “لڑکے” کی سسرال ایسی ہی ہوا کرتی ہے!
*
(سسرال (افسانچہ
(Visited 1 times, 1 visits today)