کینیڈا میں گرمیوں کی آمد آمد ہے ،اسکول ختم ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں .یہاں گرمی کا موسم فقط موسم نہیں ہوتا بلکے ایک تہوار کی سی حیثیت رکھتا ہے. آٹھ نو ماہ کی سردی سے ستاۓ لوگ گرمی کے لمس پاتے ہی چہکنے لگتے ہیں ،گھانس ہری بھری ہو جاتی ہیں ،دھوپ بکھرتی ہے تو اپنے ساتھ نئی امیدیں اور توانائیاں جگاتی ہے ،دن پھیل کے رات تک کھچ جاتے ہیں .اسکول کے سال کا آغاز ہم نے اپنے گھر کے پچھلے حصّے میں اگ جانے والے پودینے کے کھیت کے ذریعے اسکول کے لئے فنڈ ریسینگ سے کیا تھا .سال کے اختتام پہ اسکول کی والدین کی کمیٹی کا حصّہ بن کے اختتامی جشن اور آتش بازی کا اہتمام کیا اور بچوں کے ساتھ مل کے “دیسی ڈیلائٹس ” کا اسٹال بھی لگایا .سیکھنے کے لئے سب سے اچھا عمل تجربہ ہے ،اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کے بچے کچھ سیکھیں تو آپ کو ہر وقت انکو نئے تجربات سے گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے اور خود بھی انکے ساتھ وقت لگانا پڑتا ہے ،بلا شبہ یہ ایک محنت طلب کام ہے .ہم کیونکے اسکول کونسل کے بوتھ پہ رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے تھے اسلئے بچوں کے ابّا ہمّت نہ کرتے تو یہ ایڈونچر ناممکن تھا،انکو والنٹیر کا تعاون بھی حاصل رہا .اس سے بچوں نے بہت ساری چھوٹی چھوٹی چیزیں سیکھیں مثلا قیمتوں کا موازنہ،اشتہارات اور تشہیر کا طریقہ ،خرید و فروخت ،حساب کتاب ،لوگوں کے رویے ،مختلف لوگوں کے ساتھ لیں دین اور برتاؤ اور سب سے بڑھ کے پیسوں کے حصول سے جڑی محنت و مشقت جس س ناصرف اپنے پاس موجود نعمتوں کی قدر کا احساس ہوتا ہے بلکے شکر گزاری ،عجز اور انکساری کا جذبہ بھی پنپتا ہے .کارنیول میں تقریبا سترہ سو لوگوں نے شرکت کی .پیرنٹس ایڈوایسری کونسل کی پوری ٹیم ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پہ مبارکباد کی مستحق ہے .پروگرام کے اختتام پہ خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور یوں الحمد الله اسکول کا ایک اور سال خیر و عافیت کے ساتھ اختتام کو پہنچا . ہماری مہم جوئی کا پوراسفر دیکھنے کے لئے یو ٹیوب کے ویڈیو لنک پہ کلک کریں اور زندگی میں آنے والے چھوٹے چھوٹے تجربات سے بہت سارا سیکھنے اور ڈھیر ساری خوشیاں کشید کرنے کی کوشش کریں!
https://youtu.be/auWojRZrwkY
خیال —–قر ة العین صبا
I always look for opportunities for my kids to learn and explore something new with little real time experiments. Our “Desi Delight” Booth with Corn and assesories at Year end School Carnival was one of them. While having a great family adventure together, It helped them to learn a lot, From stocking, buying and selling to advertising, presenting, accounting, dealing with the public and most importantly the hardwork behind to earn the Money! Yes this is something I want everyone to learn. It helps to realize and to appreciate the efforts of providers and to increase the sense of gratitude. I was volunteering with the school council so the credit goes to their super Dad, One of our nephew helped us as well.Yes there was lot of work but overall it was a great learning experience.Almost 1700 people attended the event. Carnival ended with beautiful Fireworks and The whole team of Parents advisory council did a great job to make this event a big success.Check the video of our whole journey in youtube video link and love and live every moment of your life.