پرفیکٹ شادی

شادی تو انکی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتی جو ہر روز ایک ایلفی قسم کی سیلفی پوسٹ کرتے ہیں اور ایک ساتھ رہنے کے باوجود ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پہ لمبے لمبے لو لیٹر لکھ رہے ہوتے ہیں،نہ انکی پرفیکٹ ہوتی ہے جو کچھ بھی پوسٹ نہیں کرتے اور انکی تو پرفیکٹ کیا کبھی بہتر بھی نہیں ہو سکتی جو ہر آئے گئے کے سامنے اپنے میاں یا بیوی کی عیب جوئی کرتے ہیں ،۔چھوٹی چھوٹی باتوں پہ بیگم کی گھر والوں کے سامنے عدالتیں لگوا کے بیٹھ جاتے ہیں یا پھر بیگم روٹھ کے میکے جا بیٹھتی ہیں اور سمجھدار عمر میں بھی “پاپا کی پری” بن کے اپنے گھر والوں کے ساتھ صاحب کی پنچایت لگواتی ہیں۔
مثل مشہور ہے کہ جو میکہ آباد رکھتی ہیں انکا گھر آباد نہیں ہوتا ۔ماں باپ کا گھر شادی کے بعد آپکا گھر نہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کے بعد وہ گھر آپکا میکہ کہلاتا ہے اس حقیقت کو قبول کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے لیکن جتنی جلدی سمجھ آجائے اتنی آسانی ہوجاتی ہے.
لباس یا تو بدلا جا سکتا ہے یہ اس سے زینت بڑھائی جا سکتی اسکو نہ داغدار کیا جاتا ہے نہ اسکے چھیدوں کی نمائش کی جاتی ہے۔لباس سے تنگ ہوں اور ہمت ہو تو بدل لیجئے ورنہ پھر تماشہ اور شکوے شکایت کیسی؟
Couple goals, Blessed together, Best husband, Best wife
وغیرہ وغیرہ سب سوشل میڈیا کی ٹرمز ہیں اور اکثر جب نہ شادی نئی ہو نہ کوئ خاص موقع ہو تو بڑے بڑے طوفانوں سے نمٹ کر بادل چھٹ جانے کے بعد صلح صفائ کی قوس و قزح کے طور پہ پوسٹ کی جاتی ہیں ورنہ ہر گھر میں ،پانچ منٹ میں پہنچ رہا ہوں کہہ کے پچاس منٹ لگنے پر،پتا تھا کہ کچرے کا دن ہے تو رات کو کیوں نہیں رکھ دیا ،دعوت دینے سے پہلے ایک بار پوچھ تو لیا کریں،کریڈٹ کارڈ کا بل وقت پہ کیوں نہیں جمع کرایا؟ جب میں بچوں کو ڈانٹ رہی ہوں تو آپکو بھی اسی وقت ڈانٹنے کی کیا ضرورت ہے؟,اب غلطی ہوگئی تمہاری کمنٹری چلتی رہیگی ،اتنا زیادہ خرچہ ؟میری بات کی نفی کرنا ضروری ہے کیا ؟جیسی چھوٹی چھوٹی باتوں پہ سارے کپل گولز برابر ہو رہے ہوتے ہیں ۔
آپکی خوشی آپکے اپنے ہاتھ میں ہے ،سب لوگ مختلف ہوتے ہیں اسلیے سب جوڑوں کی ایک دوسرے سے توقعات، امیدیں اور ترجیحات بھی مختلف ہوتی ہیں اسلیے کسی اور کو دیکھنےکے بجائے اک دوسرے کی ضرورتیں اور توقعات سمجھنا ضروری ہیں۔ دوسروں کی شادی سے اپنی شادی کا اور کسی کے ہمسفر سے اپنے ہمسفر کا مقابلہ فقط بیوقوفی اور خود کو بے آرام کرنا ہے کیونکہ سب اپنے اپنے چیلنجوں سے نبرآزما ہیں جنہیں آپ نہیں جانتے
عزت،محبت،برداشت اور تھوڑا سا صبر بہترین شادی شدہ زندگی کے رہنما اصول ہیں جو کہ دراصل گھر اور بچوں کے سکون،خوشی اور اچھے مستقبل کی بُنیاد ہیں انگریزی کا ایک بہت اچھا مقولہ ہے کہ

“The best thing you can do for your children is to love your spouse.”
Caricature Story: When you wanted to see yourself as caricature and random artists on Times Square NY offered it just for $5, you got so much excited and made them do it for the whole family and knew afterwards that portrait is for $5 but frame is for $15 and there is no way to skip 🤷 and after this “Tipa” you realize that no caricature matches to real person 🙈
Lesson learnt: Times Square peh Nosar bazoon sey Sadar Aur Empress Market ki tarhan hoshiyar rahen!
#happyanniversary #relationship #couplegoals #khayalbysaba

(Visited 2 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *