آپ تو عقرب نہیں لگتیں

کیونکہ اکیس نومبر کا تاریخی دن آنے والا ہے تو اگلی کچھ پوسٹ ہیپی ٹو یو یعنی سالگرہ کے بارے میں ۔
اکثر لوگوں کو جب پتا چلتا ہے کہ نومبر میرا مہینہ ہے تو وہ ایک تو لمحہ کے لیے چپ سے ہو جاتے ہیں پھر ہمدردی سے کہتے ہیں آپ تو اسکرپیون 😔نہیں لگتیں
یقینا آپ میں سے جو لوگ نومبر والے ہیں انکو بھی اسی قسم کی باتیں سننے کو ملتی رہی ہونگی ۔آئے ہائے ،بچھو 😯،عقرب تو ڈنک مارتے ہیں،بڑے ہی خطرناک ہوتے ہیں ،وغیرہ وغیرہ
عرض یہ ہے کہ نہ تو اس مہینے میں پیدا ہونا ہماری چوائ تھی اور نہ ستاروں پہ اسقدر ایمان لانا ضروری ہے ہاں اتنا مشاہدہ ضرور ہے کہ اکثر کسی ایک برج کے دورانیے میں پیدا ہونے والوں کی کُچھ عادتیں اور خصوصیات مشترک ہوتی ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ ہر انسان اپنی الگ فطرت رکھتا ہے پھر اسکے آس پاس کا ماحول ،لوگ ،مزاج،حالات اور واقعات بھی اسکی شخصیت کی تشکیل میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
عقرب والے اگر ڈنک مارتے ہیں تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں لیکن آپ انہیں اس مقام تک لائیں ہی کیوں کہ انہیں ڈنک مارنے کی ضرورت پیش آئے 🤷 چونٹی اور تتلی کو بھی تنگ کریں گے تو وہ پلٹ کے ضرور رد عمل کا اظہار کرے گی لیکن فرق صرف یہ ہے وہ ہلکی پھلکی مزاحمت محسوس نہیں ہوتی جب کہ بچھو کا رد عمل سخت ہوتا ہے اور ڈنک کی تکلیف بھی خوب پتا چلتی ہے 🙈 لیکن پھر بھی , عقرب ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو خواں مخواں ڈنک نہیں مارتے پھرتے انکے اس مزاج کا شکار وہی لوگ ہوتے ہیں جو انکے بہت قریب ہوتے ہیں اور جن سے انکا شدید محبت اور اعتماد کا رشتہ ہوتا ہے ۔
اگر اس ڈنک سے تھوڑا ہٹ کے دیکھا جاۓ تو عمومآ یہ لو بہت حساس اور نازک احساسات کے مالک ہوتے ہیں ،دوست بن جائیں تو بےحد مدد گار ثابت ہوتے ہیں،فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور تخلیقی صلاحیتوں اور لیڈرشپ کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔
آپکا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟ضرور بتائیے گا!

*

Hi five to all November buddies 👋🙂
(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *