University key Mausam, A nostaljic video journey in SSUET Canada Alumni dinner & Gala

University key Mausam, A nostalgic video journey in SSUET Canada Alumni dinner & Gala

آپ سب کو تحریر “یونیورسٹی کے موسم ” بہت پسند آئ اور سب ہی لوگوں گزرے ہوے موسموں کی کوئی نہ کوئی بازگشت سنائی دی شاید اسلئے کہ طالب علمی کے زمانے میں سب ہی لوگ کم و بیش ایک جیسے تجربوں سے گزرتے ہیں. سب کے تبصرے دیکھ کے سوچا آپ لوگوں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جائے .
جب ٢٠١٧ میں سر سید یونیورسٹی کینیڈا المنائی کے سالانہ ڈنر کا بیڑا اٹھایا تو اسمیں یادوں کے رنگ بھرنے کے لئے تقریب کو پرانی تصویروں کی خوشبو سے مہکانے کا خیال آیا .آئیڈیا یہ تھا کہ پہلے “یونیورسٹی کے موسم” پڑھا جاےگا اور مضمون ختم ہوتے ہی پروجیکٹر پہ یہ ویڈیو چلے گی . گروپ کے تمام لوگوں سے اپنی اپنی پرانی البمیں کھنگالنے کو کہا ،اس انوکھے تجربے سے گزر کے سب اپنے اپنے زمانے کا ایک چکّر لگا آے .سب سے تصویریں جمع کر کے ان میں سے کچھ منتخب کی گیئں .پھر حسن اکبر کمال صاحب کی خوبصورت شاعری اور نیرہ نور کی خوبصورت آواز کے ساتھ مشہور زمانہ “دھوپ کنارے ” کے دوستی کے نغمے نے پرانی تصویروں کے ساتھ وہ سماں باندھا کہ مزہ آ گیا .ویڈیو میں فدویہ بھی کہیں کہیں دکھائی دے گی اگر پہچان لیں تو ضرور بتایں.

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *