پہلی پہلی چیزیں اور اولین تجربے دونوں ہی عموما یاد گار اور خوبصورت ہوتے ہیں جیسے لڑکپن کا پہلا خواب، پہلی محبت ،پہلی کمائی ،شادی کے اولین دن،پہلا گھر ،پہلے بچے کا اولین لمس ،گرمیوں کی پہلی بارش اور موسم سرما کی پہلی برف باری .زرا سوچیں کھڑکی سے باہر گرتی موتیوں یا روئی کے گالوں سی نرم برف اور اندر گرم آتشدان کے قریب کمبل پاؤں پہ ڈالے مونگ پہلی کا مزہ لیتے ہوے کوئی اچھی سی کتاب.کسی مووی کی طرح رات میں کرسمس کی روشنیوں کے درمیان گرتی ہوئی حسین برف، پس منظر میں رسیلی دھنیں بکھیرتا ہوا اکسٹرا اور اسمیں سرخ و زرد لانگ کوٹ اور جیکٹس پہنے ،رنگ بر نگے ٹوپوں اور دستانوں سے خود کو ڈھانپے،لانگ بوٹ پہن کر ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوش گپیاں کرتے ہوے لوگ یا آس پاس برف سے سفید ہوے راستوں پہ سبک رفتاری سے چلتی ہوئی گاڑی ،شیشے سے ہلکی ہلکی برف کو ہٹاتے ونڈ شیلڈ پہ وائپروں کی ہلچل ،سپیکر پہ سما باندھتے رومانوی گانے اور سردی میں کافی کا گرما گرم پہلا گھونٹ .
*
اس منظر کو ابھی ادھر ہی روکتے ہیں پہلی پہلی برف باری ہے .تصویر کے دوسرے رخ پہ اگلی تحریر میں روشنی ڈالیں گے ،جب تک آپ لوگ بھی برف کے مزے لیں اور آپکے ذہن میں برف کے خیال کے ساتھ کیا کیا منظر جھانکتے ہیں کمنٹس میں بتانا نہ بھولئے گا .
*
پہلی برف باری
(Visited 1 times, 1 visits today)