یو ٹیوب پہ پہلی پوڈ کاسٹ ویڈیو کی پذیرائی کا بہت شکریہ ۔سونا سونا سا یو ٹیوب چینل اچانک جیسے جاگ اٹھا۔
جب پچھلے سال سے میں نے بلاگنگ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ بنانا شروع کی تو یہ یوٹیوب پوڈ کاسٹ میری پہلی خواہش تھے۔اسوقت پہلی ویڈیو بنائی لیکن محسوس ہوا کہ ابھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے (جو کہ دراصل ہمیشہ رہتی ہے ) ساتھ ساتھ جب تک آپ کے ہم خیال لوگوں کا قافلہ نہ بن جائے اور کسی چیز کے بارے میں مکمل معلومات اور ریسرچ نہ کرلی جائے بات بے وزن رہتی ہے۔
اگر لاکھوں کے مجمع میں چند لوگ بھی آپکی بات سن
اور سمجھ جائیں تو سمجھیے مشن پورا ہو گیا ،اب شمع سے شمع جلتی رہیگی۔
فیسبک اور انسٹاگرام پہ اگرچہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کام کی باتیں زیادہ کی جائیں لیکن ہلکی پھلکی بات چیت، مسکراہٹ اورتفریح زندگی کی ضرورت اور حسن ہیں۔پوڈکا سٹ میں کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ کام کی باتیں کی جائیں اور آپکی رائے بھی لی جائے۔سوشل سنڈے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اسمیں #آپکاخیال لیا جائیگا اسی موضوع کے متعلق جس پہ ہر منگل کو ویڈیو ریلیز ہوگی۔کل پہلا سوال پوسٹ ہوگا ،اس میں بھرپور حصہ لیجئے گا۔
اس پوڈ کاسٹ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ ہر منگل جاری رکھنے کا ارادہ ہے کیونکہ بہت سی باتیں لکھنے کے بجائے گفتگو میں زیادہ آسانی سے کہی جا سکتی ہیں۔
آپ بھی کسی خاص موضوع پر پوڈ کاسٹ بنانے کا مشورہ دینا چاہیں تو کھلے دل سے خوش آمدید۔
اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح آپ کی مدد درکار ہے۔
یو ٹیوب چینل پہ سبسکرائب کریں ،اپنے جیسے ہم خیالوں کے ساتھ شیئر کریں اور کام کی بات لگے تو کمنٹ اور شیئر ضرور کریں کہ
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
یوٹیوب چینل کا لنک یہ رہا
https://www.youtube.com/c/KhayalbySaba
–
–
پہلا ویڈیو اگر نہیں دیکھی تو یہاں دیکھ سکتے ہیں
https://youtu.be/0lWw-qhSgLE
ہم خیالو! خوش رہو,
(Visited 1 times, 1 visits today)