Parenting

کچھ عرصہ پہلے ایک خاتون ملیں ۔کہنے لگیں میرے بچے تو اتنے سیدھے اور تمیز دار تھے کہ فوراََ بات سن لیتے تھے۔میری چھوٹی بہن کے بچے کچھ کر لو سن کے نہیں دیتے اور کچھ نہیں تو واٹر ڈسپنسر کا کھیل بنا لیا ہر تھوڑی دیر بعد ہر جگہ پانی ہی پانی۔میں نے کہا کہ بھئی تم لوگ تو پتا نہیں کیسے بچے پال رہے ہو ۔
اُنکے بچے اب جوان تھے ۔مجھے یونہی خیال آیا کہ پانی سے کھیلنے والے بچے عموماً 1 سے 3 سال کی عمر کے ہو سکتے ہیں اسطرح اُن میں ایک طرح سے پوری ایک دہائی کا فرق تو ضرور ہوگا۔
دوسرا واٹر ڈسپنسر ہر گھر میں آجکل عام ہوئے ہیں اس سے پہلے اگر کولر ہوا کرتے تھے تو انکی گھومنے والی ٹونٹی سختی سے بند کر دی جاتی تھی یا کولر اوپر ر کھ دیا جاتا تھا کہ ہاتھ نہ پہنچے دوسری طرح کے کولر میں بٹن اتنا سخت ہوتا تھا کہ بچوں سے آسانی سے نہ دبتا تھا اور آجکل واٹر ڈسپنسر کا یہ حال ہوتا ہے کہ زرا سی انگلی بھی چھو جائے تو پانی بہنے کو بیتاب ہوتا ہے ۔اسکو اونچی جگہ پہ بھی نہیں رکھا جا سکتا کیونکہ اسکے اوپر خود پانی کا بھاری کنستر دھرا ہوتا ہے تو بچوں کے مزے ہی مزے ،مفت کی تفریح ۔
تو سادہ سی بات یہ ہے کہ اگر ڈسپنسر کا استعمال اُس دور میں عام ہوتا تو شاید اُنکے بچوں کے ساتھ بھی یہ صورت حال پیش آتی اور دوسری طرف محض پانی کا کھیل کرنا کسی ایک سے تین سال کے بچے کے لیے کم از کم میرے نزدیک بد تمیزی میں شمار نہیں ہوتا کیونکہ اسے اسکی سمجھ کے مطابق صرف اسمیں مزا آ رہا ہے وہ اسکے نتیجے سے نابلد ہے ۔اسکے علاوہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم اپنے ایک فیز سے نکل چُکے ہوں تو ہم اپنا وقت کافی حد تک بھول چُکے ہوتے ہیں۔ بس تھوڑا سوچنے کی ضرورت ہے۔
تو جناب یہ رہے میرے خیالات اُس جملے کے متعلق جو کم از کم ہمارے گھروں اور معاشرے میں ایک روایت بن چکا ہے یعنی
“ہم نے بھی بچے پالے تھے”
تو سنیے اس سلسلے میں کل اور آج کا ایک تقابلی جائزہ اور سوچیے کہ ہم سب کو کیا سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
مودبانہ گذارش ہے کہ ویڈیو کو پورا دیکھ کے اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر کچھ ایسی باتیں ہوں جو آپ کو لگے کہ اسمیں مزید شامل ہونا چاہیے تھیں تو اپنے خیالات کا اظہار کرنا نہ بھولیں۔
اسکے علاوہ بھی آپ جن موضوعات کو زیر بحث لایا چاہتے ہوں اُنہیں مجھے انباکس کر سکتے ہیں۔
کسی بھی مثبت مقصد کے لیے ویڈیو بنانے ،اسے ایڈٹ کرنے اور آپ تک پہنچانے میں خاصی محنت لگتی ہے ۔اس کا صلہ آپ کی محبت ، آپکا میرے چینل کو سبسکرائب کرنا ،لائیک کرنا ،کمنٹ کرنا اور شیئر کر کے اسکو آگے بڑھانا ہے ۔۔تو یہ سب کام کرنا نہ بھولیں کیونکہ اس سے میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
آئیے اب ویڈیو دیکھیں

https://youtu.be/sD6rp1nlMUU
(Visited 5 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *