ہمارے بچپن میں اکثر گلی محلے میں ایک چھوٹی سی کھوکھا نما دکان ضرور ہوتی تھی جو کسی گھر کے حصے میں بنی ہوتی تھی اور اسے کوئی باجی چلا رہی ہوتی تھیں اور بچے وہاں سے “چیز” لینے جاتے تھے اور ہر قسم کی املی، چورن، الم غلم بے فکر ہو کے خریدتے تھے۔
تھوڑے سے بڑے پیمانے پہ جنرل اسٹور کھلے ہوتے تھے۔
مجھے یاد ہے جب نیا نیا اسکول جانا شروع کیا تو ہماری بلڈنگ کے نیچے انکل کی دکان ہوتی تھی، صبح صبح جب اسکول کے لیے نکلو تو اُنکے اسٹور سے اکثر خوبصورت لحن میں ڈوبی تلاوت سنائی دیتی جو وہ روز ٹیپ ریکارڈر پہ لگاتے تھے اور جو گویا صبح کی تازگی کے ساتھ دل میں اُترتی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔اسوقت انکل کے اسٹور سے چپس اور فروٹو لینا ایک عیاشی کے مترادف تھا۔
گھر بدلا تو گلی کے کونے پہ ظہور بھائی کی بیکری تھی، اُنکی بیکری کی مہک اور خستہ پیٹیز اُن سے پہلا تعارف تھے۔ اُنکے اسٹور پہ بھی “چیز” کے لیے سارا دن چکر لگتے۔
اپنے فلیٹ میں شفٹ ہوئے تو نیچے ایک اور چھوٹا سا اسٹور تھا۔انکل کا نام تو نہیں پتا تھا لیکن تھے وہ بڑے گول مٹول کیوٹ سے سو اُسکا نام گولو بھائی کی دکان پڑ گیا جو کہ بیچارے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا
ایسے دکانیں اور جنرل اسٹور پاکستان میں تو اب بھی ہوتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ انکی جگہ سپر اسٹورز اور مالز نے لے لی ہے۔ بچوں کو اب “چیز” سے کو رغبت نہیں رہی ،شاید اسلیے کہ اب ماشااللہ اکثر گھروں میں اُن چیزیں کی فراوانی ہے جو ہمارے بچپن میں لگژری میں شمار ہوتی تھیں۔
اِدھر کینیڈا میں تو ایسی دکانیں “کنونینس اسٹور” کہلاتی ہیں لیکن گلی کے نکڑ پہ نہیں پائی جاتیں۔
اب چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز سب کچھ اسکرین کے ذریعے ایمیزون میں آ سمایا ہے ۔
اور یہ تمہید اسلیے باندھی کہ
ایمیزون نے باجی کا کام سراہتے ہوئے ،اپنا ایک ڈیجیٹل کھوکھا ہمیں بھی دے دیا ہے۔
تالیاں
اب باجی کی شاپنگ بھی آپ کے سامنے,
باجی کو یوں تو شاپنگ سے کوئی خاص رغبت نہیں لیکن اس اسٹور پہ آپ کو وہ ساری چیزیں نظر آئینگی جو ہم آزما چُکے ہیں اسلیے آپ بے فکری سے لے سکتے ہیں
،اس سے ہمیں چھوٹا موٹا کمیشن مل جائےگا اور آپ کو آزمائی ہوئی چیزیں۔
لنک نوٹ کر لیں ۔ اباؤٹ اور بائیو میں بھی محفوظ ہے۔ اسٹور میں بلاگنگ اور کانٹینٹ کریشن سے تعلق رکھنے والی چیزیں بھی موجود ہیں اور نئی دریافتیں وقتاً فوقتاً اسٹوری پہ بھی شئر ہوتی رہیں گی ۔اسلیے چیک کرتے رہیں۔
لنک یہ رہا
باجی کا ایمیزون کا کھوکھا
(Visited 1 times, 1 visits today)