آلو پالک

کہتے ہیں کہ میچورٹی کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آپ کو کھانے میں توری، بھنڈی، پالک، پھلیاں اور دوسری سبزیاں اچھی لگنے لگتی ہیں، ویسے سائنس کے حساب سے انسان کی زبان کا ذائقہ ہر سات سال بعد بدلتا ہے یہی وجہ ہے کہ بچپن میں جو چیزیں اچھی نہیں لگتیں بڑے ہو کر وہ بھی مرغوب ہو جاتی ہیں لیکن اب ایسا بھی کیا کہ اچانک سے آپ کو آلو پالک کی ایسی کریونگ ہو کہ آپ اسے بریانی اور قورمہ پہ ترجیح دیں، یہ پختگی کا کونسا لیول ہے بھئی؟

گوشت کے ساتھ سبزی تو بچپن سے ہی شوق سے کھاتے آۓ ہیں، پالک گوشت، اروی گوشت، آلو گوشت، بھنڈی گوشت وغیرہ وغیرہ لیکن سبزی کی بھجیا سے کبھی کوئی خاص رغبت نہیں رہی لیکن اب اچانک سے یہ ڈشز اچھی لگنے لگی ہیں، آپ اسے مڈ لائف کرائسس بھی کہہ سکتے ہیں 🙈

Life is complicated

خیر تو کچھ ایسا ہی ہوا اور پھر ہم نے پکائی آلو پالک کی بھجیا اور اچار کے ساتھ مزے لے کے نوشِ جاں کی، بہت مزا آیا

ترکیب:

تین آلو

آدھا کلو پالک

ثابت زیرہ آدھا چاۓ کا چمچ

ثابت سوکھی مرچیں تین سے چار

براؤن پیاز ایک کھانے کا چمچ

لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ

نمک، لال مرچ، پسا ہوا گرم مصالحہ حسبِ ذائقہ

پسا دھنیہ آدھا چاۓ کا چمچ

ہلدی چوتھائی چاۓ کا چمچ

بھنا پسا زیرہ دھنیہ ایک چاۓ کا چمچ

ہری مرچ پیس کر یا کتر کے ایک عدد

تھوڑے سے آئل میں زیرہ اور تین سے چار سوکھی مرچیں ڈال کے بھونیں، ایک دو منٹ بعد آلو شامل کر لیں، پھر اس میں براؤن پیاز شامل کریں، آلو ادھ گلے ہونے تک پکائیں پھر سارے مصالحے شامل کر لیں، مصالحہ چند منٹ بھون لیں پھر پالک شامل کریں، پالک کے بھن جانے تک پکائیں اور گرما گرم پھلکوں کے ساتھ کھائیں۔

کیا آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا معاملہ ہے ہو ہے کہ اچانک وہ ڈشز اچھی لگنے لگی ہوں جو کبھی نہ بھاتی ہوں؟

قرۃالعین صباؔ

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *