(دیس ہوئے پردیس (مستنصر حسین تارڑ

دیس ہوئے پردیس (سنگ میل پبلیکیشنز)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کا “دیس ہوے پردیس” انگلینڈ کی چکا چوند کرتی شہری زندگی اور پنجاب کے “چک جوگیاں” کی دیہی خوشبو میں بسا ایک خوبصورت ناول ہے جسے بین الا قومی سطح پر بے انتہا پزیرائی ملی۔ ناول کی کہانی گاؤں کے دو مزدور دوستوں کی داستان ہے جو مختلف حالات کا شکار ہو کر اپنے آبائی دیہات کو خیر آباد کہہ کر صعوبتیں جھیلتے انگلستان جا بستے ہیں۔
کہانی کا آغاز انگلینڈ میں پلے بڑھے دو بہن بھائی کے کرداروں سے ہوتا ہے جو دراصل اپنے باپ کی وصیت پوری کرنے پہلی بار طوہا و کرہاً انگلینڈ سے چک جوگیاں آتے ہیں۔ مغرب کی آزاد منش زندگی، حالات و واقعات اور مسائل سے لیکر مشرق سے جڑی روایتوں، رشتے ناطوں، محبت اور مکافات ِعمل کا احاطہ کرتی یہ کتاب یقیناً بار بار پڑھنے کے قابل ہے جو کبھی قاری کو لندن اور برمنگھم کی رنگ برنگی دنیا میں لے جاتی ہے تو کبھی چک جوگیاں کی لہلہاتی فصلوں اور کچی مٹی کی خوشبو سے جوڑ دیتی ہے۔
بشکریہ قرۃ العین صبا

(Visited 85 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *