گنگناتا قاعدہ کی مکمّل ویڈیو تصویروں کے ساتھ حاضر ہے ،سچ کہوں تو میں خود بھی اب تک د ڈ ذ ر ڑ ز ژ کی ترتیب میں الجھ جایا کرتی تھی اسکے علاوہ بھی اردو حروف کی ترتیب کو غور کر کے یاد رکھنا پڑتا تھا “گنگناتا قاعدہ ” نے یہ مشکل آسان کر دی . اور یہ نہ صرف میری الجھن تھی بلکے ہمارے ہاں ستر فیصد (یا اس سے بھی زیادہ ) لوگوں کو شاید ہی اردو کے حروف ٍ تہجی صحیح طرح یاد ہوں جسکا سارا سہرا ہمارے تعلیمی نظام اور ان بناسپتی انگلش میڈیم اسکولوں کے سر ہے جہاں نہ انگریزی اچھی طرح پڑھائی جاتی ہے نہ اردو نتیجے کے طورپہ آج جو زبان دکھائی اور سنائی دیتی ہے اسمیں اردو اور انگریزی دونوں ہی کسمپرسی کا شکار نظر آتی ہیں ،اسکے علاوہ کچھ ہاتھ ہمارے اپنے احساس ٍ کمتری کا بھی ہے جسکی بدولت ہمارے معاشرے میں گلابی انگریزی بولنے والا پڑھا لکھا اور اردو بولنے والا دقیانوسی سمجھا جاتا ہے بہرحال یہ ہے لمبی بحث ہے لیکن اگر میری طرح آپ بھی اردو حروف کی الجھن کا شکار رہے ہیں تو رضا علی عابدی کے لکھے ہوئے دلچسپ “گنگناتا قاعدہ ” کی یہ ویڈیو ضرور دیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی دکھایں تاکہ وہ “اپنی” زبان کے بارے میں کل شرمندگی نہ محسوس کریں ،اردو کو اپنایں “اردو” خوبصورت ہے .
A much awaited complete video of very easy and interesting “Gungunata Qaida” written by Raza Ali Abidi .
Please Like ,share and comment if you like this effort in love of Urdu and don’t forget to subscribe to our channel .
https://www.youtube.com/watch?v=S4n49nbshgU
A much awaited video of very easy and interesting Gungunata Qaida written by Raza Ali Abidi .
Please Like ,share and comment if you like this effort in love …