شکار کا مشغلہ ہمارے ننيهال اور ددھیال دونوں خاندانوں کا حصہ رہا ہے ۔ امی کے ایک پھپا تقسیم سے پہلے کے اپنے شکار کے دلچسپ قصے سنایا کرتے تھے۔سنا تھا اُنہونے شیر کا شکار بھی کر رکھا تھا۔ہمارے بچپن میں ہمارے ایک چچا انڈیا سے آئے تو اسوقت میں کافی چھوٹی تھی ۔زیادہ کچھ تو یاد نہیں لیکن وہ شکار کی کہانیاں بہت مزے لے کے سنایا کرتے تھے اور ہم بچے محو ہو جاتے۔ ددیھال سے انڈیا والوں کی پرانی تصویریں کبھی نکلتیں تو اُن میں بھی جیپیں ،بندوقیں اور شکار نمایاں ہوتے۔
شیر اور بڑے جانوروں کہ شکار تو خواب ہُوا لیکن امی کی طرف کے بزرگوں کو ہم نے اکثر سردی کی صبحوں میں پو پھٹے کے وقت جیپ میں بھر کے پرندوں کے شکار پہ اہتمام سے جاتے دیکھا۔ اب یہ شوق میرے بھائی اور بھتیجے بڑی لگن سے پورا کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بچپن میں مرغی کی علاوہ تیتر، بٹیر، مرغابی اور فاختہ وغیرہ کے گوشت کا ذائقہ بھی چکھنے کو ملا۔ہماری ایک خالہ اللّٰہ اُن کے درجات بلند کرے یہ کھانے بہت ذائقے دار پکایا کرتی تھیں ۔
عام مرغی کی نسبت ان پرندوں کا گوشت تھوڑا توجہ سے زیادہ بھونا جاتا ہے تاکہ گل بھی جائے اور بساند نہ آئے ۔
آج فوڈ فرائیڈے میں ،میں اپنے بڑوں کی یہ ترکیب شئر کر رہی ہوں.
یہ ترکیب تھوڑی مختلف ہے اور اسی ترکیب سے ہم لوگ مرغی بھی پکاتے ہیں کیونکہ ہر سیزن تو شکار کا نہیں ہوتا اور یوں بھی شکار کے شوقین لوگ تو کراچی میں ہی رہ گئے۔
اگر آپ روایتی قورمہ اور کڑاہی سے تھک گئے ہیں تو یہ ترکیب ضرور آزمائیں اور پھر مجھے بتائیں کہ کیسی لگی۔
اپنے بھائیوں اور بھتیجے کے شکار کی کچھ تصویریں انکی اجازت سے پیج کی اسٹوری میں شئر کرنے رہی ہوں آپ بھی جھانک آئیں ۔
Have a very happy weekend
Today in #FoodFriday I am sharing recipe of “Shikari Murghi”.
If you are tired of traditional Qorma and Karahi recipes this is for you.
Shikar or hunting is in my family. One of my Ammi’s phuppa used to told many stories of hunting before partition, we heard that he hunted a Lion too. Later it was transferred to the younger generation it was converted into bird hunting and I saw our elders going for it in December early mornings in a loaded jeep sometimes two of my brothers.
Although I live to explore the places I have never been to those sites but two of my brothers still go for it occasionally in hunting season. That’s the reason in my childhood I’ve tasted a few more birds other than chicken including Partridge, Quail, gull.
The difference is that we have to be a little conscious while cooking that meat cause it needs to be roasted or fried more as compared to the chicken to make it tender and to eliminate the smell.
Today I am sharing a recipe of our elders which they used to cook the hunting meat. We can cook the chicken with the same method cause of course, not every season is hunting season.