شادی، خاندان، غرارہ اور تھوڑی سی شاعری

شادی، خاندان، غرارہ اور تھوڑی سی شاعری
“رخصتی “
(بسلسلہ شادی خانہ آبادی راٍحمہ عزیر ہمراہ محی الدین مورخہ ٢٦ جولائی ٢٠١٩ بروز جمعہ )

رنگ اور نور کے موسم سمیٹ لائی ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ وداعی ہے
“محی” کے چہرے پہ پھیلا ہوا اجالا ہے
“راحمہ” نے بھی کیا خوب روپ نکالا ہے
ارد گرد جیسے مسرّتوں کا ہالہ ہے
نۓ رشتے نے کیسی فضا مہکای ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ وداعی ہے

شادماں ہیں “تنویر” دھیرے سے مسکراتے ہیں
“صائمہ”کی آنکھ میں آنسو خوشی کے آتے ہیں
در و دیوار بھی شادی کے نغمے گاتے ہیں
بہار جیسے ملٹن میں اتر آئ ہے
کتنی خوشیوں بھری آج یہ وداعی ہے

“طارق” خوش ہیں “زعیمہ” کھلکھلاتی ہیں
“انابیہ” بھی ہلکے سے گنگناتی ہیں
“بسمہ”، “رمشا” بھی خوشیوں کے گیت گاتی ہیں
“صائم” “منیب “نے بھی خوب محفل سجائی ہے
کتنی خوشیوں بھری آج یہ وداعی ہے

“معاد” کے آنے سے گھر میں ہوا اجالا ہے
ہنسی نے “عمر “کی بھی اپنا حصّہ ڈالا ہے
سب نے مل کے خوشی کو کیا دوبالا ہے
کبھی ڈھول تو کبھی بجی شہنائی ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ وداعی ہے

“فرزانہ” و “حارث” لیکر بہاریں آے ہیں
ہادی نے تمناوں کے دیے جلاے ہیں
ساجدہ کی دعاؤں نے گل کھلاۓ ہیں
رحمت صلاح الدین کے آنگن میں اتر آئی ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ وداعی ہے

“دادی امی” کے ارمان رنگ لاے ہیں
“نانی امی” کی شفقت کے قائم ساے ہیں
“دادا” “نانا” جیسے فردوس سے مسکراے ہیں
بڑوں کی دعاؤں سے آج یہ گھڑی آئ ہے
کتنی خوشیوں بھری آج یہ وداعی ہے

خالاؤں نے نک تک سے جوڑے بناے ہیں
خالو بھی سہرا سجا کے لاۓ ہیں
ماموں مامی بھی دور سے چلے آے ہیں
سب کی آمد نے کیسی رونق لگائی ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ وداعی ہے

پھپیاں دور ہیں لیکن سہاگ گاتی ہیں
پھپھاوں کی دعائیں خوشی کا پیام لاتی ہیں
امید کی کرنیں خواب نئے دکھاتی ہیں
خوشبو کیسی یہ سانسوں میں اتر آئ ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ وداعی ہے

چچاؤں کی گود میں خوب یہ کھیلی ہے
چچیوں کی یہ لاڈلی ہے البیلی ہے
سارے بچوں کی یہ ایک سہیلی ہے
روشنی گھر کی اسکے سنگ چلی آئی ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ وداعی ہے

رشتے جب محبتوں کا مان ہوتے ہیں
رستے زیست کے سبھی آسان ہوتے ہیں
لفظ حسین ہوں تو محفل کی جان ہوتے ہیں
صبا نے لکھی جیسے یہ وداعی ہے
کتنی خوشیوں سے بھری آج یہ جدائی ہے

قرة العین صبا(چھوٹی چچی)

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *