Happy Women’s day!
مضبوط لہجے میں بولنے والی
سپنوں میں رنگ گھولنے والی
وقت کی ساری الجھی گرہیں
اپنے بل پہ کھولنے والی!
سکھ کے ہنڈولے میں لاڈ کا جھولا
دیر تلک تک جھول چکی جب
آن بان سے رخصت ہو کر
بس گئی شہزادے کے آنگن
اور اب شہزادے کے گھر میں
سرا روٹی کا جل جانے پر!
چاول زیادہ گل جانے پر!
سن رہی ہے کیا کیا باتیں۔۔
خیال۔۔۔۔قرۃالعین صبا