اپنے حقوق کی آگاہی پھیلانے کے لیے مارچ پہ جانا عجیب معلوم ہوتا ہے؟ نہ جائیں
لفظ “فیمنزم” سے لبرل ہونے کا خیال آتا ہے؟ اگرچہ لبرل ہونے کا مطلب لباس کم کر دینا یا اپنا وقار کھو دینا نہیں بلکہ شخصی آزادی ہے لیکن چلیں یہ موضوع اٹھانا بھی مشکل لگتا ہے تو یہ بھی رہنے دیں
کون کس سے برتر ہے، کون کس سے کمتر ہے
کس کا کھانا کون گرم کرے یا کوئی کس طرح بیٹھے اس بیکار بحث میں بھی اُلجھنے کی کوئی ضرورت نہیں
اس ویمنز ڈے پہ ایسا کچھ بھی نہ کریں۔
بس ایک ارادہ کریں ۔ایک عہد کریں
اپنے آپ سے!
خود اپنے لیے
اور اپنے اطراف کے لوگوں کے لیے۔۔
کہ خود کو ضائع نہیں ہونے دیں گی!
ماں، بیٹی، بہن، بیوی، بہو اور باقی سارے رشتے نبھاتے ہوئے اپنا آپ نہیں کھوئیں گی
اللہ نے آپ کو کیا صلاحیت دی ہے ،کس تحفے سے نوازا ہے اسے کھو جیں گی۔ خود کو دریافت کریں گی ۔
اپنی زندگی کو با مقصد بنائیں گی ۔
اور پڑھنا اور سیکھنا چاہے وہ کسی بھی قسم کے علم و ہنر کی صورت ہو ،کبھی نہیں چھوڑیں گی
کیونکہ خود کو پا لینا ہی اصل کامیابی ہے اور خود کو جان جانے میں زندگی کی مسرت کے سارے راز چھپے ہیں ۔ اور قدرت کی دی ہوئی صلاحیت و علم کو پہچان کر استعمال کرنا اور آگے بڑھانا ایک ذمےداری اور امانت ہے۔
پڑھتی رہیں، سیکھتی رہیں، جانتی رہیں،آگاہ رہیں، روشن رہیں اور روشنی پھیلاتی رہیں۔
.
I also posted a video on my page in collaboration with my fellow bloggers, please check