شادی کی دعوت تو بنتی ہے!
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تو کتا بھی سُر میں بھونکتا ہوا محسوس ہوتا ہے
مزاح سے ہٹ کے بات کی جائے تو چاہے شادی پسند کی ہو یا ارینج واقعی شادی کے شروع کے دن تمام جوڑوں کے لیے خوشگوار یاد گار ہوتے ہیں. نئی زندگی کی نئی شروعات،کسی کے ہو جانے کا احساس کسی کے ساتھ پوری زندگی کا سفر گزارنے کی امنگ،محبت کے راگ میں دھیمے دھیمے سر لگاتی وعدوں اور ارادوں کی دھنیں, ان سب پہ صدق دل سے ایمان لاتا ہوا دل اور ہر سو بکھرے ہوئے خوشیوں کے ڈھیروں رنگ۔ان خوشیوں میں تایا،چچاوں ،پھپھیوں ،مامووں اور خالاوں کے ہاں ہونے والی دعوتیں مزید رنگ بھر دیتی ہیں۔ یہ دعوتیں دلہا دلہن اور دونوں خاندان کے لیے ایک دوسرے کو جاننے،ایک دوسرے کی ریت روایات،رشتے ناتوں اور ماحول کو سمجھنے کا سنہری موقع ہوتی ہیں۔ہم نے بھی اپنے وقت پہ ان کے خوب مزے لیے۔روز، نئی نئی ساڑھیوں،شرارے،غراروں اور بھاری بھرکم جوڑے پہن کر تیار ہونا،ہر سو بکھری ہوئی ہاتھ میں پہنے موتیا اور گلاب کے گجروں کی مہک،کھنکھناتی چوڑیاں،محبتیں لٹاتے واری صدقے ہوتے ہوئے بڑے اور آگے پیچھے پھرتے ہوئے ہنستے کھلکھلاتے ہوئےچھوٹے بڑے کزن اور سب سے بڑھ کے آپ کے اعزاز میں چاہت سے کیا ہوا اہتمام اور پکاے گئے مزے مزے کے کھانے,جیسے ساری دُنیا مٹھی میں آئی محسوس ہوتی ہے( کیوں یاد دلا دیا نا آپ کو آپکی شادی کا وقت(!
جو لوگ میری پچھلی پوسٹ پڑھتے آ رہے ہیں وہ اس بات سے واقف ہوں گے کہ ہم لوگ کچھ دن پہلے ہی خاندان کی ایک شادی میں شریک تھے۔کل ہمارے گھر شادی کی دعوت تھی۔بہت سارا کام اور بہت ساری محبت لیکن سب کچھ وصول ہو جاتا ہے جب آپ کے مہمان اچھا وقت ساتھ گزار کے خوش ہو کے رخصت ہوں۔
اگر اس پوسٹ نے آپکی شادی کے اولین دنوں کی خوشگوار یادیں تازہ کردی ہیں تو کمنٹ کرنا نہ بھولیے گا
خوش رہیے، خوش رکھیے
Someone wrote and I quote “Shadi key shoroo dinoon main to kutta bhi Sur main bhoonkta hua mehsoos hota Hai”(In initial days of marriage it feels like even dog barks in Tune”)
Joke aside I think the initial time after marriage is the most beautiful for all the couples .No matter if you have a love or arrange marriage it’s like a new beginning of life in both cases. New melodies of love and feeling of having someone to be with for the whole life brings unlimited joy and multiple colors of happiness. This Joy is multiplied when extended families (Tayas, Chachas, Mamoos, Phuppos etc ) pour their love in form of “Shadi ki Dawat” for Bride and Groom and their families .It is the best way to get to know each other’s family , to understand their internal bondings and get connected with new family’s triditions. We thoroughly enjoyed those dawats at our time and made so many memories. Dressing ups in evening with new Saries, Shararas, Ghararahs and heavy suits, wearing gajras in hand, having fragrance of Motias and Roses all around, importance and warmth given by your loving elders ,laughs and chit chats with cousins and above all delicious food and arrangements made specially for you with lots of Love. It feels like the whole world is by your side (Ahhh what a time…)
Those who are following my stories know that we just had a Shadi in family. Yesterday we invited the Bride and Groom with their families ,lot of work plus lot of love but Alhamdullilah it all worth it at the end if you had a great time and your guests are happy.
Stay happy & blessed and spread happiness, If this post brought back beautiful memories of your initial wedding days , don’t forget to comment
*Green dishes & matts @homesensecanada