اُردو زبان میں آپ کے چند پسندیدہ الفاظ کیا ہیں؟

یقیناً کبھی اتنا غور نہیں کیا ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ زبان خوبصورت الفاظ سے بھری پڑی ہے جو ناصرف کانوں کو بھلے لگتے ہیں بلکہ اپنے اندر ایک پورا احساس یا فیلنگ سمیٹے ہوئے ہوتے ہیں ۔
مثلاً میرے کچھ پسندیدہ الفاظ ہیں جیسے
“فسوں” یہ لفظ میرے لیے شاید شفیق الرحمن صاحب کی تحریروں کا تحفہ ہے۔جہاں جہاں موسموں، مناظر ،مظاہر قدرت یا محبت کی بات ہو وہاں یہ آپ کو اکثر پڑھنے کو ملے گا۔ میں بھی اکثر اسے استعمال کرتی ہوں۔اس ایک لفظ میں جیسے چاندنی راتیں، دھندلی صبحیں ،رات کی رانی ،گلابی سردی ،بارش کے بعد چمکتی سڑکیں ،چاند کا ہالہ الغرض جیسے ایک نہ ختم ہونے والا سحر سا چھپا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
اسی طرح لفظ “پازیب” اگرچہ یہ پاؤں میں پہنے والا ایک عام سا زیور ہے لیکن سے ایک خوبصورتی اور تہذیب کی مہک آتی ہے۔
عرصہ پہلے جب ہر سال کیلنڈر چھپنے کا بہت رواج تھا ایک بات شادی کے تھیم پہ ایک کیلنڈر گھر آیا اسمیں جس تصویر پہ بارات کا دن دکھایا گیا اُس پہ عنوان تھا “رسمِ عروسی” یہ لفظ ہمیں بہت بھایا اور بعد میں ایک بھائی کی شادی کے کارڈ پہ بجائے ویڈنگ یا بارات کے “رسمِ عروسی” لکھا گیا۔
ایسے انگنت الفاظ ہیں اور ان سے جڑے بہت سے احساسات، یادیں اور کہانیاں ۔
اُردو بےحد خوبصورت ہے ۔آپ روز مرہ زندگی میں تو روز ہی اسکا استعمال کرتے ہیں آج اپنے پسندیدہ الفاظ کے بارے میں سوچیں اور اُنھیں ہمارے ساتھ شئر کریں اور اگر اس سے جڑا کوئی احساس ہو تو وہ بھی ضرور لکھیں ۔

Join me on Instagram

https://www.instagram.com/khayal.by.saba/

And Subscribe on YouTube

https://www.youtube.com/c/KhayalbySaba
(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *