Urdu Blogs

عورت کی ترقی کی راہ میں کیا حائل ہے؟

کچھ دن قبل ہماری ایک لاہوری دوست نے ہماری بریانی کا طریقہ  کار پوچھنے کے لیے فون کیا، ہم دو دن  پہلے ہی ملے تھے تو ذکر  ہوا تھا ، سب  ہی جانتے  ہیں کہ جہاں  کراچی والے بریانی کے دیوانے ہوتے  ہیں وہاں پنجاب میں اب تک مستند  بریانی  نہ ملنے پہ اکثر بحث رہتی ہے اور پلاؤ  کا راج ہے، سو اس دن  انہونے  خاص  طور پہ فون کیا کہ  میں بریانی  پکا  رہی ہوں آپ سٹیپ  بتایں، جمعہ  کا دن  تھا اور نماز کا وقت ہونے والا تھا تو صاحب  بھی آس  پاس  ہی اپنی تیاریوں میں مشغول تھے ، پھر  ہوا  کچھ یوں  کہ ادھر ہم انھیں ترکیب بتاتے  رہے کہ  یوں  گوشت  بھونیں، آلو بخارے ڈالیں، اب ہرے مصالحے کی تہہ لگایں وغیرہ  وغیرہ ادھر گھر  والوں  کے  کانوں  میں پڑنے والی آوازوں نے پوری  طرح  بریانی  کا سماں باندھ دیا، جتنی دیر میں فون رکھا یہ  عندیہ  ملا کہ اب تو آپ  کو بھی بریانی  پکانی  پڑے  گی ، اگرچے ارادہ  نہیں تھا لیکن یہ  عالم  شوق  کا دیکھا  نہ جائے ”  بریانی پک   گئی  اور پھر ماشاءالله  دن  بھر  کھائی  گئی اور جھوٹ  کیوں  کہیں  ہمیں یہ شوق خود بھی بہت اچھا لگا۔