الحَمدُ للّہ ہماری دوست سعدیہ خان کی روزآنہ کی پابندی سے یاد دھانی اور گروپ ممبرز کی بھرپور شرکت سے آج خیال بائے صبا کے گروپ میں ہمارا قرآن شریف مکمل ہوا۔
اللہ تعالیٰ سعدیہ کو اجر عظیم عطا فرمائیں اور ہم سب کا پڑھنا قبول کریں۔ آمین
اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعاؤں کو ہمارے حق میں بہتر بناتے ہوئے قبول فرمائیں۔ آمین
اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کی خصوصی مدد فرمائیں اور ظلم کا خاتمہ کریں ،آمین
اللہ تعالیٰ اس کورونا کی وبا سے پوری دنیا کو نجات دیں اور اس سے اور تمام وباؤں، موزي بیماریوں، ناگہانی آفتوں اور پریشانیوں سے ہم سب کو محفوظ رکھیں ،آمین
اللہ تعالیٰ اس قرآن کی برکت سے ہمارے گھروں ، ہمارے بچوں اور ہمارے پیاروں پہ اپنی رحمت اور برکت نازل فرمائیں ،آمین
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے والدین کے لیے اور ہماری اولاد کو ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنا دیں۔ آمین
اللہ تعالیٰ ہمارے والدین پہ اسی طرح رحم فرمائیں جیسے اُنہونے ہمارے بچپن پہ ہمارے اوپر رحم فرمایا۔ اللّٰہ تعالیٰ میری امی کو اور سب کے والدین کو اور پیاروں کو صحت والی زندگی عطا فرمائیں اور جو بیمار ہیں اُنھیں شفاء کاملہ عطا فرمایں، آمین
جو گزر گئے ہیں اُنکے درجات بلند کریں اور اُنکی مغفرت فرمائیں ،آمین
اللہ تعالیٰ ہم سب کا خاتمہ بالخیر کریں، ہمارا شمار مطمئن روحوں میں فرمائیں، ہماری قبروں کو جنّت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دیں، قیامت کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائیں اور اُنکے ساتھ جنّت الفردوس میں داخل فرمائیں ،آمین
اللہ تعالیٰ ہمارے روزے، قیام، نمازیں اور تمام عبادات اور کوششیں قبول فرمائیں،آمین
اَللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ
ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ
اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ بِكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلاَغُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ
آمین ثم آمین
جزاک اللّہ خیراً کثیرا

