Urdu Blogs

پردیس کے رمضان

کل افطار کے بعد حسبِ معمول چاۓ کا دور چل رہا تھا، مغرب سے عشاء کے درمیان پورے دن میں یہ وقت بڑے سکون کا ہوتا ہے، روزے  میں دن بھر کی مصروفیت سحری افطاری، اسکول، یونیورسٹی، دفتر  سب نمٹا کے گھر کے  افراد ساتھ بیٹھتے ہیں تو دن بھر کی خاموشی کے بعد شور سا مچ جاتا ہے۔

Urdu Blogs

تقریب رونمائی “موتیا کی خوشبو میپل کے رنگ “، ملٹن کینیڈا

‎ کراچی کی سردی کے خوشگوار موسم اور اپنوں کے ساتھ گزارے خوبصورت اور یادگار لمحوں کے بعد کینیڈا کی برف زدہ شاموں سے دوبارہ دوستی کرنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے، خاموشی، اندھیری دوپہریں، جامد سا ماحول اور سونے پہ سہاگہ جیٹ لیگ کی بدولت بے وقت کا سونا جاگنا، دل پُکار پُکار کے کہہ رہا ہوتا ہے کہ “چل اڑ جا او بھولیا پنچھیا تیرا کوئی “
“نہیں پردیس میں
‎یہ واردات ہر پردیسی پہ گزرتی ہے
‎پھر آہستہ آہستہ یاداشت کو واپس لانا پڑتا ہے کہ او ہیلو ہوش میں آؤ،جاگ جاؤ ، اب یہی دیس ہے، گھر بچے منتظر ہیں، اپنے کام سنبھالو، نہاری قورمے پکاؤ بہُت ہو گئے عیش اور یہ جو ایک نئی دنیا کینیڈا میں بسا کے بیٹھے ہو اس کی خبر لو، دوست منتظر بیں، موتیا کی خوشبو یہاں تک پہنچ چکی ہے احباب مشتاق ہیں کہ کب میپل کے رنگوں کی بات ہو اور کتاب سے ملاقات ہو، تو جناب وہ وقت بھی آ ہی گیا