محترم لوگوں کی تحریروں کی ہے کیونکہ ایسی حوصلہ افزائ کسی نو آموز صاحبِ کتاب کو کم کم میسر آتی ہے۔ میں مشہور لوگوں خاص کر سینئر شعرا اور ادیبوں […]
مدرز ڈے کے ٹیولپس
!پیاری دوستو مدرز ڈے بس آیا ہی چاہتا ہے، شور و غوغاں میں نہیں آئیے گا اور نہ اس جھانسے میں کہ Everyday is Mother’s day ہم تو ببانگ دہل […]
بدلتے زمانے کی الجھی ڈوریاں
ماں مجھے آپ کی طرح نہیں بننا!
پانچ سالہ بیٹی کی یہ بات کوئی بھی ماں ہوتی اس کی محویت توڑنے کے لئے کافی تھی، ہمارا ہاتھ بھی کچن میں کام کرتے کرتے رک گیا۔
تقریب رونمائی “موتیا کی خوشبو میپل کے رنگ “، ملٹن کینیڈا
کراچی کی سردی کے خوشگوار موسم اور اپنوں کے ساتھ گزارے خوبصورت اور یادگار لمحوں کے بعد کینیڈا کی برف زدہ شاموں سے دوبارہ دوستی کرنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے، خاموشی، اندھیری دوپہریں، جامد سا ماحول اور سونے پہ سہاگہ جیٹ لیگ کی بدولت بے وقت کا سونا جاگنا، دل پُکار پُکار کے کہہ رہا ہوتا ہے کہ “چل اڑ جا او بھولیا پنچھیا تیرا کوئی “
“نہیں پردیس میں
یہ واردات ہر پردیسی پہ گزرتی ہے
پھر آہستہ آہستہ یاداشت کو واپس لانا پڑتا ہے کہ او ہیلو ہوش میں آؤ،جاگ جاؤ ، اب یہی دیس ہے، گھر بچے منتظر ہیں، اپنے کام سنبھالو، نہاری قورمے پکاؤ بہُت ہو گئے عیش اور یہ جو ایک نئی دنیا کینیڈا میں بسا کے بیٹھے ہو اس کی خبر لو، دوست منتظر بیں، موتیا کی خوشبو یہاں تک پہنچ چکی ہے احباب مشتاق ہیں کہ کب میپل کے رنگوں کی بات ہو اور کتاب سے ملاقات ہو، تو جناب وہ وقت بھی آ ہی گیا
